۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تقسیم اسناد

حوزہ/ مدرسه امام حسین (ع) قم المقدسہ میں موبائل گرافکس ڈیزائننگ کورسز کے اختتام پر ڈیزائنرز طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس پروگرام میں حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضوی صدر جامعہ روحانیت بلتستان،ح جت الاسلام استاد محمد علی ممتاز جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ مبلغین کے سربراہ اور حجت الاسلام گلزار علی محمدی مدرسہ امام حسین علیہ السّلام کے ہاسٹل کے مدیر نے خصوصی شرکت کی۔

مدرسه امام حسین (ع) میں موبائل گرافکس ڈیزائننگ کورس کے اختتام پر ڈیزائنرز میں اسناد تقسیم

اس پروگرام میں مدرسه امام حسین علیہ السّلام کے طلباء سمیت قم المقدسہ کے دیگر مدارس کے طلاب نے نیز شرکت کی۔

کورس مکمل کرنے والے طلاب، پاکستان کے مختلف علاقوں سے تھے۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر جناب سید احمد رضوی صاحب نے سوشل میڈیا کی اہمیت، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب فرماتے ہیں: اگر قیادت کی ذمہ داری مجھ پہ نہ ہوتی تو میں سوشل میڈیا کی کمانڈ اپنے ہاتھ میں لیتا۔

مدرسه امام حسین (ع) میں موبائل گرافکس ڈیزائننگ کورس کے اختتام پر ڈیزائنرز میں اسناد تقسیم

انہوں نے امام علی علیہ السلام کے ایک فرمان نقل کرتے ہوئے کہا کہ امام فرماتے ہیں کہ ہر انسان کی قدر و قیمت اس کے ہنر کے مطابق ہوتی ہے۔

حجت الاسلام سید احمد رضوی نے تمام طلاب بلخصوص سید فصیح کاظمی (گرافکس ڈیزائننگ کورس کے استاد) کی تشویق کی۔

پروگرام کے اختتام پر سید فصیح کاظمی کو مدرسہ کی طرف سے ہدیہ دیا گیا، جبکہ تمام طلاب کو گرافکس ڈیزائننگ کورس مکمل کرنے پر مبارکباد اور سند دی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .